ستارہ بیگ کی آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس

ستارہ بیگ کی آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)الحمر اہال میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ”چن ورگی“نے کامیابیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔پروڈیوسر آصف راہی کے اسٹیج ڈرامہ میں ستارہ بیگ کی آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو چار چاند لگا دیئے۔

سٹیج ڈرامہ دیکھنے آنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد الحمرا میں بہترین ڈرامہ دیکھنے کو ملا ہے جس میں بھرپور مزاح کے ساتھ اداکارہ ستارہ بیگ کے آئٹم سانگ نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ گھٹن کے دور میں عوام کے لئے اس طرح کی انٹرٹینمنٹ ہونی چاہیے جس سے انہیں کچھ وقت کے لئے ذہنی سکون میسر آتا ہے۔

مزید : کلچر