دوسری الحمرا قومی نمائش 28نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

دوسری الحمرا قومی نمائش 28نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالا نہ الحمرا نیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد 28نومبر 2019بروز جمعرات سہ پہر 2بجے الحمرا آرٹ گیلری میں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ مہمان خصوصی ہوں گے۔الحمرا کے اس باقاعدہ سالانہ آرٹ شو میں پاکستان بھر سے آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔قومی سطح کی اس نمائش میں 145فنکاروں کے 250فن پارے آویزاں کئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ دور حاضر میں آرٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، لوگوں کو اس نمائش میں ہمارے مصور کا اعلی کام دیکھنے کا ملے گا،الحمرا ہر برس اس نمائش کا باقاعدہ انعقاد کروا رہا ہے، اس سے خصوصا نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -