اداکارہ میرا کا امریکہ سے وطن واپس آتے ہی دھماکہ

  اداکارہ میرا کا امریکہ سے وطن واپس آتے ہی دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے امریکہ سے وطن واپس آتے ہی دھماکہ کردیا ہے۔اداکارہ میرا کافی عرصہ سے بیرون ملک مقیم تھیں۔ پہلے وہ دبئی اور بعد ازاں امریکہ میں مقیم رہیں جہاں کیپٹن نوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔میرا حال ہی میں پاکستان واپس آئی ہیں۔وطن واپسی پر میرا نے بتایا کہ اب وہ اپنے کیرئر کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہیں۔ میرا نے بتایا کہ اب میں گلوکاری کروں گی جس کی تربیت ان دنوں موسیقی کے نامور استاد ظہیر رضوی سے لے رہی ہوں۔ظہیر رضوی میگھا سمیت کئی فنکاروں کو گائیکی کی تربیت دے چکے ہیں۔ میرا نے مزید کہا کہ میں یہ تفصیلات میڈیا سے بھی شیئر کرنا چاہتی ہوں جس کے لئے جلد ہی پریس کانفرنس کروں گی۔
موسیقارو گائیک ظہیر رضوی نے بتایا کہ میرا کافی عرصہ سے میوزک کی ٹریننگ لے رہی ہے اوراس کے اندر میوزک کو سمجھنے اور سیکھنے کا جذبہ موجود ہے،مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی گانا سیکھ جائے گی کیونکہ وہ اس کے لئے بہت محنت کررہی ہے۔

مزید :

کلچر -