تھیٹر پر سفارش کے ذریعے خود کو نہیں منوایاجا سکتا، آشا چوہدری

تھیٹر پر سفارش کے ذریعے خود کو نہیں منوایاجا سکتا، آشا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ سچا فنکار اپنی عزت خود کراتا ہے،فنکاروں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور ایسا عمل ہرگز نہیں کرنا چاہیے جس سے ان کی عزت میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔ تھیٹر پر آپ سفارش کے ذریعے خود کو نہیں منوا سکتے بلکہ آپ کو اپنے کام سے خود کو منوانا پڑتا ہے۔ آشا چوہدری نے کہا کہ خواہش ہے کہ اپنے کیرئیر میں ایسا کردار ادا کروں جو میرے پرستاروں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہے۔

اور میں ہر وقت ایسے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں۔

مزید : کلچر