”میرے پاس تم ہو“میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ

”میرے پاس تم ہو“میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ

  



لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ترین ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘میں دانش(ہمایوں سعید) کی جانب سے مارے جانے والے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا رد عمل سامنے آگیا۔ہفتے کی رات ڈرامے کی نشر ہونے والی 15 ویں قسط نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ مرکزی کردار دانش ہیں جوکہ بیٹے کی محبت کے خاطر شہوار احمد کو زور دار تھپڑ رسید کر دیتے ہیں۔دانش کا شہوار کو تھپڑ مارنے کا سین سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اس کی گونج ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔ لوگ ان دونوں کی تصاویر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم گزشتہ روز مارے جانے والے تھپڑ پر عدنان صدیقی بھی خاموش نہ رہے اور منفرد انداز میں اْن کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہمایوں سے تھپڑ پر چہرے پر مسکراہٹ سجائے شکوہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں اس شخص نے میرے ساتھ صحیح نہیں کیا ہے۔

مزید : کلچر