پی ٹی وی کی 55ویں سالگرہ آج بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی

پی ٹی وی کی 55ویں سالگرہ آج بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کی 55ویں سالگرہ آج تمام مراکز پر بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی۔پی ٹی وی لاہور مرکز کے کارکنان اور اعلیٰ عہدیداران کیک کاٹے گیں۔پی ٹی وی کی ان ساڑھے پانچ دہائیوں کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پی ٹی وی نے ان معیار اور اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جو اس کی بنیاد ڈالتے وقت متعین کئے گئے تھے اورعوام کو معلومات فراہم کرنے، شعور و آگہی دینے اور معیاری تفریح دینے کے مقاصد نہایت خوش اسلوبی سے ادا کئے ہیں۔ پی ٹی وی کی پیشہ ورانہ استعداد کار اور اس سے وابستہ ماہرین کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لئے یہی کافی ہے کہ آج بھی نجی شعبے میں کئی کلیدی عہدوں پر پی ٹی وی کے ریٹائرڈ لوگ ہی فرائض ادا کر رہے ہیں۔
پی ٹی وی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا ہے جن میں پی ٹی وی کے 55سال کے سفر کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ پروگرام قومی اور مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں جو قومی نشریات پر پیش کئے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -