گلوکار شوکت علی کا بستر علالت پر معاشرے کی بے حسی کا شکوہ

گلوکار شوکت علی کا بستر علالت پر معاشرے کی بے حسی کا شکوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف لیجنڈلوک گلوکار شوکت علی لاہور کے سروسز اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج ہیں، کہتے ہیں کہ مجھے بے آسرا چھوڑ صرف پھول بھیجے جارہے ہیں، پریشان ہوں کہیں پھولوں کے ساتھ ہی نہ مرجھا جاؤں۔ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل، گردوں اور معدے کا عارضہ لاحق ہے۔بستر علالت پر گلوکار شوکت علی معاشرے کی بے حسی کا شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیماری تو آنی جانی ہے لیکن لوگوں کے رویوں نے پریشان کردیا ہے،یوں لگتا ہے سب نے مجھے بھلادیا ہے۔
گلوکار شوکت علی کا کہنا ہے کہ عمر بھر وطن سے محبت کی ہے،لیکن آج ضرورت کی اس گھڑی میں ان کے حصے صرف چند پھول آئے ہیں۔شوکت علی کے بچوں کا کہنا ہے کہ والد کو شہرت کی بلندیوں پر دیکھا ہے، لیکن اسپتال میں ان جیسے فنکاروں کی بے قدری کی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -