دیاجٹ محفل تھیٹر میں جمعہ سے پرفارم کریں گی

  دیاجٹ محفل تھیٹر میں جمعہ سے پرفارم کریں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار دیاجٹ محفل تھیٹر میں جلوے دکھانے کو بیتاب،تیاریاں زوروشور سے جاری،آئندہ جمعے سے پرفارم کریں گی۔ دیاجٹ نے بتایاکہ اس سے قبل انہیں محفل تھیٹر میں ذبردست پذیرائی سے نوازاگیاتھا۔اس کے بعد وہ دوسرے تھیٹر میں چلی گئی تھیں مگر اب اگلا ڈرامہ انہوں نے محفل تھیٹر میں کرنے کا پروگرام بنایاہے جس کے لئے انہوں نے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں دیا جٹ نے بتایاکہ ان دنوں تھیٹر انڈسٹری کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

،

اور ہر تھیٹر پر ہاؤس فل ہو رہاہے جس سے اداکاراؤں میں مقابلہ بازی کی فضا بن چکی ہے اس لئے انہوں نے اگلے جمع کے ڈرامے کیلئے خصوصی ڈریسز تیار کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی پرفارمنسز بہتر بنانے کیلئے معروف کوریو گرافرز کے ساتھ ریہرسلز بھی شروع کر دی ہیں۔دیا جٹ نے مذید کہاکہ ان کے پرستارانہیں اس نئے روپ میں دیکھ کر سراہیں گے اور جوق درجوق ڈرامہ دیکھنے محفل تھیٹر آئیں گے۔

13

مزید : کلچر