شارع فیصل،تیز رفتار ڈمپر کی  زد میں آکر 2 سالہ بچہ جاں بحق

شارع فیصل،تیز رفتار ڈمپر کی  زد میں آکر 2 سالہ بچہ جاں بحق

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شارع فیصل پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر 2 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز ڈرگ روڈ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوا اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارتا ہوا انڈر پاس میں الٹ گیا۔حادثے میں 2 سال کا بچہ روحان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔انڈر پاس میں الٹے ڈمپر کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کو تحویل میں کر ڈرائیور سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر