انور مجید کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب

انور مجید کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کو مہلت دے دی ہے۔پیرکواومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے کتنی انکوائریز چلائی جا رہی ہیں، ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کر رہا ہے۔ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتا سکتے ہیں کہ مزید تحقیقات جاری ہیں یا نہیں کیونکہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا تاہم اب نیب کو منتقل ہو چکا ہے۔ایف آئی اے حکام نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔عدالت نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر