ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں ورلڈ ریسلنگ چیمپیئنز کا انعقاد

ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں ورلڈ ریسلنگ چیمپیئنز کا انعقاد

  



کراچی(پ ر) کچھ ماہ قبل ہونے والے رمبل ان پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کی پرو ریسلنگ فیڈریشن (PWFP) اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ ایک مرتبہ پھر ہاتھ ملاتے ہوئے اگلے ماہ ریسلنگ کے ایک عظیم الشان مقابلے کا انعقاد کر رہے ہیں۔21 دسمبر2019 کو ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کی تفصیلات کا اعلان اتوار کے روز ریزورٹ میں ایک رنگ برنگی تقریب میں کیا جائے گا۔پاکستان کی پرو ریسلنگ کی تاریخ کے فی الوقت سب سے بڑے ایونٹ کا استقبال کرتے ہوئے اس ایونٹ میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، میکسیکو، گریس اور سنگاپور سے ممتاز ریسلرز ملک کے چوٹی کے چیلنجرز سے مقابلے کے لیے کراچی آرہے ہیں۔ مقامی ٹیلنٹ سے مشکل اور دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے WWE, TNA, AEW, Lucha Underground اور Indie circuits سے البرٹو ڈیل ریو، رائینو، سیمی گوئیوارا، کرائم ٹائم اور دیگر بہت سے پرانے اور نئے بین الاقوامی ریسلرز کی آمد متوقع ہے۔میڈیا سے ہونے والی ایک گفتگو میں PWFP کے صدر نعمان سلیمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریسلنگ کا ایسا تاریخی ایونٹ پیش کرنے پر نہایت پرجوش ہیں۔ اس کھیل کے شائقین کے لیے کچھ نیا اور دلچسپ کرنا ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے مواقعوں کے انعقاد کے ذریعے پاکستان عالمی ریسلنگ کے لیے ایک اہم مقام کی حیثیت سے تسلیم کیا جانے لگے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر