کراچی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

    کراچی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقع ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی سے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ بلوچ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔رات گئے نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت صبرایوب کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نعمان اور طاہر شامل ہے، ابتدائی طور پر پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ فائرنگ میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ کچھ افراد نے بادشاہ ہوٹل کیقریب فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ادھر شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت سیف علی کے نام سے ہوئی جبکہ بلوچ کالونی جونیجو ٹاون میں مرغی کے گوشت کی دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے صفدر نامی شخص زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر