پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور پر عمل پیرا ہے،نصرت واحد

پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور پر عمل پیرا ہے،نصرت واحد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کرینگے۔ پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور پر عمل پیرا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں کے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے قوم کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائیگا۔ نوازشریف کو بیماری کے علاج کیلئے عدالت نے ریلیف دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ناکام ہوگیا وہ وزیر اعظم کا استعفیٰ لینے کا مطالبہ لے کر گھر کو لوٹ گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی بیک منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دیگا بیروزگاری کے خاتمے میں سی پیک اہم کردار ادا کرے گا۔ فرانس، چین و دیگر ممالک گاڑیوں کی فیکٹریاں گوادر میں لگائیں گے۔ اہم صنعتوں کے قیام سے ملک میں روزگار کے نئے دروازیں کھلیں گے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری سے کرپشن اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کمایا گیا پیسہ وصول کرینگے اس سلسلے میں کسی دباؤ یا دھمکی میں نہیں آئیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر