سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے کراچی میں پہلے کیفے کا افتتاح

سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے کراچی میں پہلے کیفے کا افتتاح

  



کراچی(پ ر) کینیڈا کی پسندیدہ اورانتہائی مشہور و مقبول سیکنڈ کپ کافی کمپنی نے کراچی میں اپنے پہلے کیفے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ مشہور شخصیات‘ میڈیا‘ سوشلائٹس اور دوستوں کے ہجوم میں کیفے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔شام کا آغاز ایک انتہائی خوبصورت ریڈ کارپٹ کے ساتھ ہوا جہاں مہمانوں نے میڈیا وال پر پہنچنے کے بعد تصاویر کھنچواتے ہوئے نظر آئے۔خصوصی مہمانوں ٹولگا یوک(قونصل جنرل ترکی)‘ اشتیاق بیگ (اعزازی قونصل جنرل مراکش)‘عاصم اے مجید (منیجنگ ڈائریکٹر سیکنڈ کپ پاکستان)‘اسد فیکٹو(فرنچائز پارٹنر)‘ کاشف حسین (ڈائریکٹر سیکنڈ کپ پاکستان)‘میڈیا کی مشہور شخصیات ژالے سرحدی‘ ٹیپو شریف‘ زینب شبیر‘ شہزین خان اور ندا خان کی آمد کے ساتھ ہی فیتہ کاٹ کر کیفے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا‘ بعد ازاں مہمانوں نے کیفے کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اس کی تزئین و آرائش کی تعریف کی اور ساتھ ہی اسنیکس اور کافی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس موقع پر ایم ڈی سیکنڈ کپ پاکستان عاصم اے مجیدسید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ملک کے 8 شہروں میں 25 اسٹورز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیکنڈ کپ کافی کمپنی نے کراچی میں اپنے کیفے کی بنیاد رکھی ہے اور آج پرجوش انداز میں اس کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہیں۔اب تک جو عوامی ردعمل‘ محبت اورتعاون ملا ہے اس کے لئے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔“

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر