کراچی،کوسٹر اور بس میں تصادم فیکٹری کے 5 ملازمین زخمی

      کراچی،کوسٹر اور بس میں تصادم فیکٹری کے 5 ملازمین زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے موچکو لکی چڑھائی پر کوسٹر اور بس میں تصادم ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے5 ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے لکی چڑھائی بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار بے قابو کوسٹر اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد26 سالہ زاہد حسین ولد عبدالرزاق27 سالہ نور حسین ولد حسین35 سالہ جاوید ولد عبدالغفار اور35 سالہ فیصل ولد عصمت زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونیوالے افراد حب چوکی میں قائم ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین بتائے جاتے ہیں تاہم حادثے کے بعد کراچی اور حب بلوچستان سے آنیوالی ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر