24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو گیا، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے 151 ڈینگی کیسز کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 14ہزار662 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک کے مختلف صوبوں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سالانہ ڈینگی کیسز رپورٹ میں 13 ہزار 654 افراد کا تعلق کراچی سے ہے، ڈینگی سے اموات کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، سب سے زیادہ 13654ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، وفاقی دارالحکومت سے رواں برس 13200 کیس سامنے آچکے ہیں۔