سی پیک پر ایلس ویلز کی گفتگو منفی ذہنیت کی عکاسی چین بیان پالیسی کے عین مطابق: امریکی سفیر 

سی پیک پر ایلس ویلز کی گفتگو منفی ذہنیت کی عکاسی چین بیان پالیسی کے عین مطابق: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)چین نے قائم مقام امریکی اسسٹنٹ سکریٹری خارجہ ایلس ویلز کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان امریکہ کی منفی ذہنیت کا عکاس ہے، امریکی انتظامیہ کا سی پیک بارے بیان محض بہتان ہے، اصل ارادہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مداخلت اور چین پاکستان تعلقات کو بھڑکانا ہے، پاکستان اور چین اشتراکیت کے اصول پر عمل پیرا ہیں، اب تک کم از کم 22منصوبے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کر چکے ہیں، پاکستان کے مقامی ذرائع نقل و حمل اور بجلی فراہمی میں بہتری آئی ہے،پاکستان کیلئے دسیوں ہزار ملازمتیں پیدا کی گئیں ہیں، پاکستان کی سالانہ معاشی نمو 1سے 2 فیصد تک بڑھ جائے گی،چین اور پاکستان متعدد بار اسکی وضاحت کر چکے ہیں۔ پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)کے بارے میں امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری خارجہ ایلس ویلز کے بیان کردہ ریمارکس کی مذمت  کرت ہوئے کہا ہے کہ  اس سے امریکی انتظامیہ کی منفی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ کینگ شوانگ کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ ویلز کے ریمارکس خالصتاََپرانے زمانے کے ہیں۔  امریکا ہمیشہ سے ہپی چین کے خلاف زہر اگلتا رہا ہے، امریکا شروع ہی سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مخالف رہا ہے۔ سی پیک بارے چین اور پاکستان مشترکہ طور پرع وضاحت دے چکے ہیں لیکن امریکا کے کچھ لوگ اب بھی پرانے پیرائے پر بات کرتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ اس بارے میں پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔ اس کی بدولت پاکستان کے ذرائع نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی فراہمی میں بہتری  آئی ہے۔ پاکستان کیلئے دسیوں ہزار ملازمتیں پیدا کیں، جس سے پاکستانی معیشت کو  بہت سہارا ملے گا۔ ان منصوبوں کی بدولت پاکستان کی سالانہ معاشی نمو 1 سے 2 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ ان منصوبوں نے پاکستان معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ امریکی فریق حقائق کو نظرانداز کرتا ہے اور نام نہاد قرضوں کی دشواریوں کو مستقل طور دیکھتا ہے۔امریکا کا اصل ارادہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مداخلت اور چین پاکستان تعلقات کو بھڑکانا ہے۔ امریکی نیت انتہائی ناگوار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ در حقیقت فی الحال پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی قرضوں میں سے آدھا حصہ کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے آتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 80 فیصد سے زیادہ منصوبے کو براہ راست چینیوں نے لگایا ہے۔
چین 


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر پال جانز نے کہا ہے کہ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے۔امریکی سفیر پاؤل جانز نے لاہور میں مسجد وزیر خان کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔ ادھر پاکستان نے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کیا ہے۔
امریکی سفیر

مزید :

صفحہ اول -