سیکرٹری انفارمیشن سمیت گریڈ 20کے متعدد اعلٰی افسروں کے تبادلے 

سیکرٹری انفارمیشن سمیت گریڈ 20کے متعدد اعلٰی افسروں کے تبادلے 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد صوبائی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری انفارمیشن سمیت گریڈ 20کے کئی اعلیٰ افسروں کو تبدیل کر کے نئے افسر تعینات کر دیئے ہیں، سوموار کی شام جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبرکے سیکرٹری انفارمیشن محمد امتیاز ایوب کو تبدیل کر کے ڈی جی سوشل سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سے صوبے میں آنے والے سید امتیاز حسین شاہ کو نیا سیکرٹری اطلاعات لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تقرری کے منتظر گریڈ 20کے پی سی ایس افسر مسعود احمد کو سیکرٹری قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق، ان کے پیش رو ذکاء اللہ خٹک کو خالی آسامی پر ڈی جی پاکستان فار یسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور، گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل سوشل سکیورٹی محمد انور کو لیبر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی گریڈ 20کے انجینئر محمد عزیر کو سی اینڈ ڈبلیو میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی کے سربراہ سید ظفر علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے نئے افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں۔ 

تبادلے

مزید : صفحہ اول