وارن کینال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے،محمود احمد بیٹنی

وارن کینال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرینگے،محمود احمد بیٹنی

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈیڈک چیئرمین محمود آحمد بیٹنی نے کہا کہ وارن کینال میں مزید تاخیری حربے برداشت نہیں وارن کینال کو فوری چالو کیا جائے تاکہ جٹاتر کی بنجر اراضی سیراب ہو سکے اور ان کے محرومیوں کا ازالہ ہو متعلقہ محکمہ وارن کینال میں نئی بھرتیوں کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ ٹانک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع کونسل میں ڈیڈک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈیڈک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر سمیت محکمہ صحت،ایجوکیشن،سی اینڈ ڈبلیو،پبلک ہیلتھ،سپورٹس،لائیو سٹاک،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن،زراعت سمیت دیگرمحکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین محمود آحمد خان بیٹنی کا کہنا تھاکہ گا ؤں پائی شہر پناہ کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کی زندگیوں کو محفوظ بنائے جا سکے انہوں نے کہا کہ دو سال سے ٹینڈر ہونے کے باوجود ٹانک شہری کی سڑک عدم تعمیر افسوناک امر ہے شہریوں کو سہولیات کے لئے متعلقہ محکمہ سڑک کی فوری تعمیر کے لئے اقدامات کرے غفلت برتنے والے محکمہ کے افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے ضلعی ایجوکیشن افسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مضافاتی علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ نونہالان قوم کا مستقبل محفوظ بنائے جا سکے ان کا کہنا تھاکہ کرپٹ افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں تمام محکموں کے سربراہان عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ مسائل کا فوری تدارک ہو 

مزید : پشاورصفحہ آخر