مردان،چوری کی وارداتوں میں ملوث چور گرفتار،مال برآمد
مردان (بیورورپورٹ) مردان پولیس نے فنگر پرنٹس کے ذریعے چوری کی دوالگ وارداتوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیاڈی پی او سجادخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شہری علاقہ گلی باغ میں ایک شہری محمد خلیل ولد محمد جمیل کے گھر سے تین سو سعودی ریال اور تین ہزار نقدی سمیت طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری ہواتھا علاقے کے ایس ایچ او مقدم خان کی نگرانی میں جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس لئے گئے جس پر تفتیش کرکے تین ملزمان حضرت رحمن، جہانزیب اور سبز علی ساکن موسم کورونہ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیاڈی پی او نے کہاکہ تھانہ رستم پولیس نے پروفیسر احمد نواز سکنہ ثبت خیل کے گھر سے ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم ذیشان کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ10تولے سونا اور 02لاکھ 5ہزار روپے کرلئے ڈی پی او سجادخان نے میڈیا پریس کانفرنس میں کہا کہ سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، نقص امن او ر عوام کو نقصان و تکلیف پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، مردان پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ اور سماجی و معاشرتی جرائم کیلئے ہمہ وقت پر عزم ہیں، منشیات و آئس فروشی،سود انڈر پلئے، لینڈ مافیا سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائے بصورت دیگر ان کیخلاف مردان پولیس کی مزید دندان شکن کاروائیاں جاری رہے گی۔