چارسدہ، 3 اشتہاریوں   سمیت 10 مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ، 3 اشتہاریوں   سمیت 10 مشتبہ افراد گرفتار

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) سرڈھیری پولیس کی کاروائی۔ تین اشتہاریوں سمیت 10مشتبہ افراد گرفتار۔ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔ جرائم کی روک تھام اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد وں پر سر چ اپریشن جاری رہے گا۔ عوام سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ڈی ایس پی عدنان اعظم خان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان نے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 3اشتہاری مجرمان سمیت 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 3پستول اور 50کارتوس برآمد کئے۔ سر چ اپریشن کے دوران ڈھائی کلو چرس بھی برآمد کی گئی۔ اپریشن کے دوران بغیر نمبر پلیٹ مو ٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور چالیس مشتبہ موٹر سائیکل سوار وں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ ڈی ایس پی عدنان اعظم اور ایس ایچ او اشفا ق خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر اپریشن کا سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس سے تعاون کریں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر