پہاڑی پورہ،جعلی پاکستانی کرنسی  استعمال کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

      پہاڑی پورہ،جعلی پاکستانی کرنسی  استعمال کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پاکستانی جعلی کرنسی استعمال کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی فقیرآباد حیدر علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ پہاڑی پورہ میں ایک شخص جعلی پاکستانی کرنے کے استعمال میں مصروف ہے جو کہ شادہ لوح شہریوں اور دکانداروں کو نشانہ کرسودا سلف کے بہانے جن پر جعلی نوٹوں کو تبدیل کرتے ہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوتھانہ پہاڑی پوری سردار حسین اور اے ایس آئی اکرم جان نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود حاجی کیمپ اڈہ کے قریب ملزم اورنگزیب ولد ہاشم سکنہ گلبہار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 10ہزارجعلی کرنسی بھی برآمد کر لی،ملزم نے جعلی کرنسی میں ملوث ہونے کا عتراف کرلیا جس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر