رستم،پروفیسر کے گھر سے چوری کرنے والے چور گرفتار،مسروقہ مال برآمد

رستم،پروفیسر کے گھر سے چوری کرنے والے چور گرفتار،مسروقہ مال برآمد

  



رستم ( تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ رستم پروفیسر کے گھر سے چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرکے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان کی قیادت میں مدعی مقدمہ پروفیسر احمد نواز سکنہ ثبت خیل رستم کے غیر موجودگی میں ان کے گھر سے 10تولے سونا اور 02لاکھ 5ہزار روپے چوری کرنے والے ملزم ذیشان ولد محمد خان سکنہ ثبت خیل رستم کو جدید سائنسی خطوط، فنگر پرنٹ اورپیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چوری کئے گئے 10تولے سونا اور نقدی 02لاکھ 5ہزار روپے برآمد کر لیا گیا، مذکورہ کاروائیوں کی پریس بریفنگ کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، نقص امن او ر عوام کو نقصان و تکلیف پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، مردان پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ اور سماجی و معاشرتی جرائم کیلئے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر