پشاور، پارا چنار کرم ملیشیاء فورس کے ریٹائر ڈ اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ 

    پشاور، پارا چنار کرم ملیشیاء فورس کے ریٹائر ڈ اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)فرنٹیئر کور پاڑا چنار کرم ملیشیاء فورس سے ریٹائرڈ اہلکاروں نے بجٹ میں اعلان کردہ اضافی پنشن میں کٹوتی اور عدم ادائیگی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ فورس سے ہزاروں اہلکار ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، اس سال کے بجٹ میں ان کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا لیکن بعض اہلکاروں کو اضافی رقم تاحال نہیں ملی اور بعض اہلکاروں کو دو تین ماہ تک اعلان کردہ اضافہ رقم ملی تاہم اب دوبارہ پنشن میں اس کی کٹوتی کی جارہی ہے، مذکورہ فورس کے اکاؤنٹ اہلکار مبینہ طورپر ریکارڈ درستگی کے نام پر ان سے فی کس پندرہ سو روپے بھی طلب کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایف سی حکام اور اے جی آفس حکام سے مطالبہ کیا کہ اعلان کردہ رقم انہیں فوری طور پر جاری کیا جائے اور ان کی پنشن اکاؤنٹس پر بھجوانے کی بجائے پنشن کاپی پر دی جائے ورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔