ڈیرہ میں چار بچوں کے  والد نے خودکشی کرلی

ڈیرہ میں چار بچوں کے  والد نے خودکشی کرلی

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)لین دین کے تنازعہ پر مخالفین کے بے جا تنگ کرنے پر چار بچوں کے نوجوان باپ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوائی کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ کمہارانوالہ کے رہائشی 35سالہ محمد جاوید ولد عطا اللہ کشمیری نے لین دین کے تنازعہ پر مخالفین کی جانب سے بے جا تنگ کرنے اور ہتک آمیز رویہ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کچہری قبرستان میں ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ خودکشی کرنے والا شخص 4بچوں کا باپ تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر