مختلف اضلاع میں ناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں 

  مختلف اضلاع میں ناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، ...

  



پشاور ،اضلاع ( سٹی رپورٹر ،نمائندگان پاکستان )جمعیت علماءاسلام پشاور کے زیراہتمام ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف گزشتہ روز فردوس چوک جی ٹی روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کےاگےا۔جے یوآئی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین حاجی شمس الرحمٰن شمسی، آصف اقبال دودزئی،حاجی جلیل جان،مولانا احمدعلی درویش،مولانا مسکین شاہ،قاری سید رفیق شاہ،حاجی خالدوقار چمکنی اور ڈاکٹرمسعودگل،مولاناحسےن مدنی ودیگر نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اسطرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں یورپی ممالک کی جانب سے مسلمانوں کی دل آزاری کا سلسلہ بند کیا جائے یورپ کو اس شرمناک واقعہ پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیئے اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آرہا ہے پوپ اس وقت کہا سورہا ہیں جو خود کو امن کا علم بردار کہتا ہے اب ہمیں دہشتگرد کہیں یا جو مرضی مگر قرآن پاک کی بے حرمتی قابل قبول نہیں جس نوجوان نے قرآن پاک کا دفاع کیا ہے اسکو پوری امت مسلمہ کا سلام ہے ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دھشتگرد کون ہیں اور کہا کہ ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت پر ہو قابل برداشت نہیں۔مقررنین نے حکومت سے ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا٭تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف سنہری مسجد روڈ صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین کی قیادت تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن نے کی جبکہ دیگر تاجر رہنماﺅں میاں محمد اختر، شاہد خان اور نثار خلیل سمیت دیگر نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔ شرکاءنے کہاکہ حکومت پاکستان کو اس معاملے پر جرات مندانہ م¶قف اپنانا چاہیئے اورعالمی سطح پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے، پاکستان میں متعین ناروے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور ناروے سے پاکستانی سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلا کر ناروے سے سفارتی تعلقات فوری ختم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن وآشتی کا دین ہے جوتمام مذاہب اوراس کے پیروکاروں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے دیگر مذاہب کے ماننے والوں اور خصوصاًمغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے ممالک میں دیگر مذاہب اور اُن کے ماننے والوں اور خاص کر اسلام اور اہل اسلام کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور تواتر کے ساتھ اُمت مسلمہ کے جذبات سے کھلواڑ کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکتوں سے انسانیت کی دل آزاری ہوتی ہے ، عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی ناروے میں رونما ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ایسی گھنا¶نی حرکت کرنے والے کو کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنائیں٭ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ناروے میں قرآن کریم جلانے کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے صدر بار کونسل آصف اقبال ایڈوکیٹ ، نائب صدر بہادر سید ایڈوکیٹ, جنرل سیکرٹری بادشاہ رحمان ، فنانس سیکرٹری سید احتشام ایڈوکیٹ اور جائنٹ سیکرٹری ناصراقبال ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کے دوران ناروے میں قران کریم کی بے خرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور ناروے حکومت کے ساتھ ہر قسم سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کریں٭سول ڈیفنس مردان اور دیگر سماجی تنظیموں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اور بے حرمتی کی کوشش روکنے کی کوشش کرنے والے غیور مسلم نوجوان عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا مقررین نے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سول ڈیفنس مردان اور دیگر سماجی تنظیموں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک کوشش کے خلاف اور بین الاقوقامی شہرت کے حامل مسلم دنیا کے ہیرو عمر الیاس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میؓ ہاتھیان سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی نے تقریباََ تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے شیر گڑھ کے مین بازار میں شاہراہ مالاکنڈ پر ایک احتجاجی اجتماع کی شکل اختیار کی ریلی کی شرکاءنے قرآن پاک کی عظمت اور عمر الیاس کو خراج تحسین کے نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے اور ناروے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی اجتماع سے اختر اقبال ایڈوکیٹ،شکور خان،سرزمین خان،حاجی حسین اور عظیم قریشی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سماجی کارکن ملک کبیر زادہ بھی موجود تھے مقررین نے قرآن پاک کی بے حر متی کی ناپاک کوشش کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا٭ناروے میں قران شریف کی بے حرمتی کے سلسلے میں تحصیل پریس جہانگیرہ کے زیر اہتمام چ?یرمین زبیر علی منعقد ہواعما?دین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالہادی باچہ مولانا بخت شیر مولانا انوالحق زندگی ٹرسٹ کے چےئرمین عمران تبسم انجمن تاجران جہانگیرہ کے صدر احتشام الحق شامی جنرل سیکرٹری ندیم احسان ڈاکٹر فضل الہی و دیگر نے محافظ قرآن ریلی نکالی شرکاءپریس کلب جہانگیرہ سے روانہ ہوکر جہانگیرہ چوک سے ہوتے ھوئے اسٹیشن روڈ پریس کلب جہانگیرہ میں جمع ہو گئے شرکاءنے نار وے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اقدام سے کروڑوں مسلمانو ں کی دل ازاری ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایک ارب 80کروڑ مسلمان ہیں لیکن وہ بے حسی کی تصویر بن چکے ہیں انھوں نے کہا کہ یورپ میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کفار وں پر لرز ہ طاری اگئے ہے انھوں نے کہا کہ عا لم کفر کبھی بھی اسلام کوختم نہیں کر سکتا ہے اور مسلمانان عالم کفر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائینگے مقررین نے عمرالیاس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے اللہ پاک کی کتاب قرآن مجید پر غیرت کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے ناروے کی سفیر کوملک بدر کیا جائے اور ناروے سے سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے اخر میں عمائدین نے اپنے ٹیلی نار سم توڑ ڈا لیں اور وعدہ کیا کہ ٹیلی نار سم کو دوسرے نیٹ ورک پر منتقل کریں گے٭ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ناروے میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس، نرسز،کلرکس اور کلاس فور یونینز کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں ناروے میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق گل بھٹنی،ڈائریکٹر پیرامیڈیکس ایم ٹی آئی سعادت علی،سلیم اعوان،ڈاکٹر طارق میاں خیل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر عبداللہ ظفری،ڈاکٹر احمد شاہ ڈسٹرکٹ صدر پیرا میڈیکس سٹاف،ڈاکٹر فرمان برکی چائلڈسپیشلسٹ،ڈاکٹر احسان اللہ محسود میڈیکل سپیشلسٹ،پروفیسر ڈاکٹر دستگیروحید ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری،ڈاکٹر وسیم اسسٹنٹ پروفیسر سرجری،سرجن ڈاکٹر صبغت اللہ، ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر دلاور،ڈاکٹر شاہ زیب،ڈاکٹر سلیمان کنڈی،ڈاکٹر کامران ماہر ناک کان گلہ،ڈاکٹر غازی خان نیورو سپیشلسٹ،ڈاکٹر طفیل چلڈرن سپیشلسٹ،ڈاکٹر عرفان عزیز آرتھوپیڈک،ڈاکٹر خادم حسین آرتھو پیڈک سرجن،ڈاکٹر سجاد بلوچ،ڈاکٹر عبدالغفار،راحیلہ گل صدر نرسنگ سٹاف ڈیرہ اسماعیل خان، سٹاف نرس خورشید،سٹاف نرس زینب،خلیل صدر پیرا میڈیکس،کلیم اللہ یوسف زئی،کلاس فور یونین ہیلتھ یونٹ کے صدرنذر شباب شیخو جی، مدن لعل صدر سینٹری سٹاف،سرجنزسمیت ٹی ایم اوز،ایچ اوز اور طلبا و طالبات سٹوڈنٹس گومل میڈیکل کالج،ڈاکٹرز پیرامیڈیکل میل فی میل سٹاف سمیت دیگر سٹاف شریک تھا٭ مہمند، میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا میاں منڈی میں احتجاجی واک۔ ناروے گورنمنٹ کے خلاف شدیدنعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں جمعیت علمائے اسلام س ضلع مہمند کے امیر مولانا افتخار احمد حقانی کے زیر قیادت ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے میاں منڈی بازار میں احتجاجی واک کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا افتخار احمد حقانی، جماعت اسلامی کے رہنماءانور سید باچا، قاری شہزاد خان، تحریک انصاف کے گل زمین مہمند نے کہا کہ ناروے اسلام کے خلاف توہین آمیز اقدامات بار بار کئے جاتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو شاہئے کہ وہ ناروے سفیر کو ملک بدر کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ناروے مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کریں٭تحصیل ٹوپی کے شہریوں کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف زبردست مظاہرہ تاجرانوں نے دکانوں کے شٹر بند کیے تفصیلات کے مطابق ٹوپی میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک زبردست ریلی زیرقیادت صدر اصلاحی جرگہ فضل خالق ، مولانا روشن زیب، سلیم علی زئی ، چیئرمین سعید اللہ جدون، امجد سعید، فرخ سیر، شمس القمر، اور دیگر ہزاروں افراد ٹوپی جامع مسجد سے نئے اڈے تک بڑی ریلی نکالی اس موقع پر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے قرآن پاک حضرت محمد ﷺ پر نازل کردہ آخری کتاب ہے اسلام میں حضرت محمد ﷺ اور ان پر نازل کردہ آخری کتاب کی بے ادبی کرنے والوں کی سزا موت اور پھانسی ہے ناروے میں قرآن مجید کو نذر آتش کیے جانے کے افسوس ناک واقعے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قرآن پاک کی بے حرمتی مسلم امہ کے خلاف سازش ہے اور اس سے اقوام عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اگر مستقبل میں اس قسم کے واقعات کا سدبات نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ مسلمان جان دے سکتے لیکن نبی کریمﷺ اور ان کی آخری کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر جلوس کے شرکا کو پولیس نے فل پروپ انتظامات کیے اور پرامن طور پر مظاہرہ منشتر ہوگا ٭گل آباد‘ گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد طلبہ کے زیر اہتمام قرآن مجید نزراتش واقعہ کیخلاف مظاہرہ طلبہ نے ناروے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔شرکاءکا ناروے سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا مطالبہ پروفیسر رہائش شاہ پر نسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد نے کہا کہ مغرب مسلمانوں کے جزبات کیساتھ کھیلنا بند کرے ۔قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے ۔جس کی حفاظت کی زمہ داری تاقیامت اللہ تعالی نے اپنے زمہ لے رکھی ہے ۔قرآن مجید کو نزر اتش کرنے والے خود مٹ جائے گا ۔پاکستان ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیں ۔طلبہ قائدین عبد اللہ نواز ،معاز خان ہمدرد ،ثناءاللہ ،اعجاز ویگرکا خطاب ۔ مقررین قر آن پاک پوری امت کے لیے راہ ہدایت ہے ہمیں اپنے حکمرانوں سے گلہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی احتجاج نہیں کیا مظاہرین نے ٹیلی نار سم اور ناروے مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ کیا حکومت جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے اپنی جانوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ۔ریلی کالج چمن سے کالج گیٹ تک نکالی گئی ،جس میں کالج سٹاف اور طلبہ بڑی تعداد میںشریک تھے ۔اس موقعہ پر فضا نعرہ تکبیر سے گونجتی رہی ۔مقررین نے ناروے کے مسلمان نوجوان عمرخطاب الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اس بزدلانہ اقدام پر موقع پر ردعمل دکھایا ۔جس سے مستقبل میں مسلم دنیا کی غیرت جاگتی ہوئی نظر آتی ہے ۔

 نار وے میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مہنگائی اور حکومت کی نا قص پالیسوں کے خلاف تےمرگرہ میں متحدہ اپوزےشن کے جماعتوں جمعیت علماءاسلام ف ، پیپلز پارٹی ، عوامی نےشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن ، اور قومی وطن پارٹی نے تےمرگرہ میں بڑی ریلی نکالی اور احتجاجی مظا ہرہ کیا اس حوالے سے تےمر گرہ پریس کلب سے گور گوری چوک تک ریلی نکالی گئی جہاں پر احتجاجی مظا ہرہ سے اے این پی کے ایم پی اے حاجی بہادر خان، جمعیت علماءاسلام کے امیر سراج الدین، مولانا گل رحیم ، قاضی عےاض الدین ، عوامی نےشنل پارٹی کے صدر و ایم پی اے حاجی بہادر خان ، جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب خان ، عمران ٹھاکر، پیپلز پارٹی لوئر دےر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان ، ، قومی وطن پارٹی کے ارشد خان ودےگر نے خطاب کرتے ہوئے نار وے میں قر آن کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ اس قدام سے دنےا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے ناروے کی سفیر ملک بدر کی جائے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر کوئی احتجاج نہیں کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم ےہودےوںکا ایجنٹ ہے مقررین نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی اور بدامنی نے عوام کا جینا حرام کر دےا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور موجودہ حکومت عوام کا نمائندہ حکومت نہیںہے اس لئے وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہوکر ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن تبدیلی سرکارکی فارن فنڈنگ کی جلد از جلد تحقیقات کرکے کو اثاثے چھپانے پر نا اہل کیا جائے ۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر