ڈیرہ ،ایرانی پیٹرول اورڈیزل کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن 

ڈیرہ ،ایرانی پیٹرول اورڈیزل کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن 

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 4400لیٹر ایرانی ڈیزل اور52لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 22مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ کڑی خیسور، تھانہ چودھوان، تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن، ، تھانہ پروآ، تھانہ سٹی، تھانہ پہاڑ پور، تھانہ کلاچی، تھانہ یونیورسٹی، تھانہ صدر اور تھانہ یارک نے غیر قانونی سمگلنگ اور ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں پر غیر قانونی فروخت میں ملوث22افراد کیخلاف مقدمات کیا اندراج کیا۔ پولیس کی کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طریقہ سے سمگل اور فروخت کیا جانیوالا 4400لیٹر ایرانی ڈیزل اور52لیٹر پیٹرول برآمد کیا گیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر