شیر گڑھ ،پولیس مقابلہ میں قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری مارا گیا 

شیر گڑھ ،پولیس مقابلہ میں قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری مارا گیا 

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)بدنام زمانہ اشتہاری مجرم پولیس مقابلے میں ہلاک اشتہاری مجرم لوند خوڑ پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب تھاتفصیلات کے مطابق تھانہ لوند خوڑ کے حدود سٹو گودر میں گذشتہ روز علی الصبح لوند خوڑ پولیس نے اے ایس پی تخت بھائی وقار عظیم کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او لوند خوڑ عبد السلام خان کی قیادت میں مخبر کی اطلاع پر اشتہاری مجرم یوسف عرف آصف ولد محمد اقبال کی کمین گاہ چھاپہ مارا جس پر مجرم اشتہاری نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مجرم اشتہاری یوسف عرف آصف موقع پر ڈھیر ہوگیا بعد میں پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے اشتہاری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے لوند خوڑ ہسپتال منتقل کیا جو پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کو حوالہ کیا گیا بعد ازاں اشتہاری کی لاش ان کے لواحقین نے شنکر لے جایا گیا جہاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا مجرم اشتہاری میں جرائم کی ابتداءپیسوں کی لین دین پر لوند خوڑ میں دو بھائیوں کے قتل سے کیا بعد میں مجرم آصف کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران لوند خوڑپولیس کے اے ایس آئی ان کی گولیوں کا نشانہ بن گیا اور شہید ہوگیا اسی طرح مجرم اشتہاری نے اغوا برائے تاوان کے لئے ہاتھیان سے دو بھائیوں کو کمسن بچی سمیت اغواءکیا اور بعد میں کمسن بچی کو قتل کرکے ان کی لاش ویرانے میں پھینک دیا تھا اسی طرح مجرم اشتہاری پولیس کوآٹھ افراد کے قتل میں مطلوب تھا مگر بعد میں مجرم اشتہاری کے تمام جرائم میں متعلقہ خاندانوں اور افراد کے ساتھ راضی نامہ کیا گیا جبکہ کچھ میں سزا کاٹی کچھ دن مجرم اشتہاری نے گھر کے سامنے بیٹھنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو پھر قتل کیا اور ایک بار پھر جرائم کی اندھیری دنیا میں چلا گیا جس کا اختتام پولیس مقابلے میں قتل پر ہوگیا

مزید : پشاورصفحہ آخر