عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،شیر اکبر خان 

عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،شیر اکبر خان 

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) یجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اور ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لوگوں کی تھانوں اور اعلی پولیس افسران کی سطح تک انصاف کی فراہمی کے ذریعے ان کے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا،اس مقصد کے لئے پبلک فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں پولیس دربار ،میڈیا نمائندوں اور ڈی ار سی ممبران مشران علاقہ ممبران صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر منصور آمان نے ڈی ائی جی مردان کو امن و امان اور پولیس فورس نوشہرہ کے حوالے سے برئفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نو شہرہ شا ہد علی خان موجود تھے نوشہرہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مردان شیر اکبر خان نے کہا کہ معاشرتی برایو¿ں کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے، جرم کی نشاندہی کی جائے اور اپنے مسائل اور شکایات سے پولیس کو بر وقت اگاہ کیا جائے تاکہ موقع پر دادرسی ممکن ہو سکے۔منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پرکنٹرول کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاری اور پٹرولنگ کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے گا، قبل ازیں نوشہرہ پولیس کے چاق و چوبن دستے کی طرف سے ریجنل پولیس آفیسر مردان کو سلامی دی گئی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان نے نوشہرہ پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے پولیس جوانوں اور افسران کو تاکید کی کہ تھانہ انے والے ہر شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے، اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دینے کے احکامات جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر