سٹی ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے

سٹی ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے

  



پشاور (کرا ئم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز کی سربراہی میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں بلخصوص موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں میں ماسک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹاون محمد اسحاق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،سٹی ٹریفک پولیس نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی خدمت میں ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے شہریوں میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم بھی چلائی، آگاہی مہم کے دوران مضرصحت آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کی استعمال کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات اور ہمیشہ کےلئے معزوری سے بچنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی. ڈی ایس پی ٹریفک ٹا¶ن محمد اسحاق نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو مہیا کریںتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی کینٹ اسلم نواز کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹاون محمد اسحاق اوراس کی ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں میں مضر صحت ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک تقسیم کیے، اس موقع پر ایس پی ٹاون نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اس قسم کے ایونٹ کا سلسلہ جاری رہے گا. ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹ اور سٹیکر بھی تقسیم کیے گئے،شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات اور کاوشوں کو بہت سراہا.

مزید : پشاورصفحہ آخر