چارسدہ،ناروے میں  قرآن پاک کی بے حرمتی  کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

    چارسدہ،ناروے میں  قرآن پاک کی بے حرمتی  کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ)ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور ضلعی انتظامیہ کے ناروا ٹیکسوں سمیت ٹی ایم اے کی ناقص کار کر دگی کے خلاف آل تاجر فیڈریشن آج فاروق اعظم چو ک میں احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ احتجاجی مظاہرے میں تنظیم تاجران کے صوبائی صدر شرافت علی مبارک اور دیگر رہنماء بھی شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق آل تاجر فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر لعل محمد منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے دیگر عہدیداروں میاں رحم بادشاہ،میاں مفرق شاہ، زبیر اللہ مہمند، ارشاد قریشی، روح الامین باچا، حاجی مقبول، حاجی گل، حان بادشاہ، حاجی اقبال، بشیر پوردل،ناصر خان او ر دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک جلانے اور بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی اور اس حوالے سے آج بروز منگل 11بجے فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے تاجروں پر بھاری جرمانوں کی شدید مذمت کی گئی اور موصوف کی فوری تبادلے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹی ایم اے چارسدہ کے ظالمانہ ٹیکسوں کی مذمت کی گئی اور ٹی ایم اے کی مجموعی کار کر دگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر