ٹانک،کسٹم ادا کئے بغیر خشک میوہ جات پر پولیس کا قبضہ

ٹانک،کسٹم ادا کئے بغیر خشک میوہ جات پر پولیس کا قبضہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کی کامیاب کاروائی وانا سے آنے والی گاڑی میں بغیر کسٹم کئے بڑی مقدار میں خشک میوہ جات برآمد کاروائی کے بعد پکڑا گیا میوہ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ڈی پی او ٹانک محمد عارف خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل خالد محمو د نے گزشتہ روز  ٹانک وانا شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران وانا سے آنے والی بس نمبر C1117کو تلاشی کے لئے روکا تو اس سے بھاری مقدار میں خشک میوہ برآمد ہواپولیس کے مطابق مذکوری بس میں جو سامان برآمد ہوا ہے وہ بغیر کسٹم کئے گزارہ جا رہا تھا ڈی ایس پی رورل خالد محمود نے 45بوری بادام بغیر چھلکا، 18بوری بادام چھلکا،20بوری مونگ پھلی،40کاٹن منکا،6گٹوکشمش،7کاٹن سگریٹ اور 5ڈبے پستہ کے برآمد کر کے تحویل میں لے لئے پولیس نے قانونی کے بعد برآمد ہونے والے میوہ جات کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر