باڑہ، اکاخیل اقوام ما مشران کی پکڑ دھکڑ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  باڑہ، اکاخیل اقوام ما مشران کی پکڑ دھکڑ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ پاکستان) حکومت کی جانب سے اپنے نمائندوں اور مشران کے پکڑ دھکڑ کی مذمت کرتے ہیں حکومت سے اس زمین کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کاری عمل کی اپیل کرتے ہیں غریب اور یتیموں کے حقوق پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ہمارے مشترکہ زمینوں پر قبضہ گروپ نامنظور ان خیالات کا اظہار قبیلہ اکاخیل کے تین ذیلی شاخوں میرگھٹ خیل، شیرخیل اور معروف خیل کے عوام اور مشران نے فرنٹیئر روڈ پر احتجاج کے موقع پر کیا۔ مظاہرین نے فرنٹیئر روڈ آمدورفت کیلئے بند کرکے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جو کہ فرنٹیئر روڈ سے باڑہ تحصیل تک مظاہرین نے مارچ کیا اور قبضہ گروپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے زمینوں پر قبضہ گروپ نامنظور ہے حکومت ہمارے مشران کی پکڑ دھکڑ بند کریں یہاں پر غریب اور یتیم بچوں کے حق پر کسی کو قبضہ نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہاکہ باڑہ سے نکل مکانی کے دوران قبضہ گروپ نے ہمارے زمینوں کے جعلی انتقال بناکر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے قبضہ گروپ کے خلاف حکومت اور انتظامیہ سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے مظاہرین کی قیادت چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ، جانان افریدی اور دیگر مشران کر رہے تھے مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد موقع پر پہنچ کر چند رکنی کمیٹی کو منتخب کرکے مذکرات کا عمل شروع کیا۔