چارسدہ،یونین کونسل زرداد میں   کھلی کچہری،شکایات کے انبار

چارسدہ،یونین کونسل زرداد میں   کھلی کچہری،شکایات کے انبار

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ)  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے یونین کونسل ڈھیری زرداد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے سوئی گیس،محکمہ واپڈا،سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دی،ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کے  لئے موقع پر متعلق اداروں کو احکامات جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونین کونسل ڈھیری زردادکے عوام کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے مقامی بی ایچ یو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ،اسسٹنٹ کمشنر عبد الوہاب خلیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب اللہ خان،ایکس سی این ایری گیشن باطور زمان خان اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کی جانب سوئی گیس،محکمہ واپڈا کی جانب سے غلط میٹر ریڈنگ،مختلف شاہراؤں کی ابتر صورتحال سوئی گیس کنکشن کی لئے سروے کے انعقاد اورایری گیشن چینل کی اپ گریڈیشن سمیت،محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دی جس میں بعض مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو احکامات جار ی کر دی جبکہ محکمہ ایری گیشن کے ایکس سی این باطور زمان خان کی جانب سے یونین کونسل ڈھیر زرداد دمیں محکمہ ایری گیشن سے متعلق عوام کے تمام تر مسائل کے فور ی حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کا کام عوام کو خدمات فراہم کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے عوام کسی بھی مسئلہ کے حل یا شکایت کی صورت متعلقہ اداروں کے خلاف اپنی شکایت جمع کر اسکتے ہیں جس پر فوری طور پر عمل درآمدکویقینی بنایا جائے گا تا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر