پولیس مہم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: سعادت حسن

پولیس مہم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: سعادت حسن

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،غفلت برتنے پر اس محکمہ کے آفیسر کے خلاف محکما نہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں اے ڈی سی اشفاق احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی،ڈی ای او غلام نبی خان،اے سی تیمرگرہ شاہ جمیل خان کے علاوہ دیگر محکموں کے آفیسرز اور پولیو یونین کونسلز کے چیر مینوں نے شرکت کی،اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ طویل عرصہ کے بعد پولیو مہم کا آغاز ہو رہاہے اس وجہ سے یہ مہم بہت اہمیت کا حامل ہے انھوں نے کہاکہ ضلع دیر لوئر 2006ء سے پولیوفری ضلع ہے اور یہ مہم اب سات ماہ بعد سولہ دسمبر سے شروع ہوگا جس کیلئے محکمہ صحت نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور مہم میں ضلع کے چار لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈی سی سعادت حسن نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے خلاف کام کر نا جہاد کرنے کے مترادف ہے انھوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی غفلت اور کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گیاور کسی بھی محکمہ کے اہلکار کو غفلت کے مرتکب پایاگیا تو اس آفیسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں اور پاک افغان سرحدی علاقہ میں رہائش پذیر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے جبکہ انکاری والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،  

مزید : پشاورصفحہ آخر