مشیر تعلیم کی جانب سے تباہ حال سکولوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں کا فنڈ منظور

مشیر تعلیم کی جانب سے تباہ حال سکولوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں کا فنڈ منظور

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا ایک اور کارنامہ کوھاٹ شہر کے تین تباہ حال سکولوں کا از سر نو تعمیر کروانے کے لیے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے محکمہ تعلیم اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی رپورٹ کے بعد کوھاٹ سٹی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول سٹی سینٹر‘ گورنمنٹ پرائمری سکول سنگیڑھ اور گورنمنٹ پرائمری سکول کوچہ جنگل خیل کو مسمار کرنے کے بعد دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے ان سکولوں کی از سر نو تعمیر کے لیے 6 کروڑ 17 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا محکمہ تعلیم کوھاٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان سکولوں کو مسمار کیا جائے گا جن کو بعد میں از سر نو تعمیر کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ سکولوں کی مسماری اور از سرنو تعمیر کے عمل میں طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور تمام طلباء کو قریبی سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور ایسے طلباء جو دور سے یہاں پر پڑھنے کے لیے آتے ہیں ان کو سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دے کر ان کے گھروں کے نزدیک ترین سکول میں داخلوں کو یقینی بنایا جائے گا اسی طرح تین سکولوں کے سٹاف کو بھی ضرورت کے مطابق محکمہ ایڈجسٹ کرے گا واضح رہے کہ مذکورہ سکولوں کی عمارتوں کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی تھی اور کسی بھی وقت ان کے منہدم ہونے کا خطرہ لاحق رہتا تھا صوبائی مشیر تعلیم کے اس فیصلے سے نہ صرف پہلے سے اچھی عمارتیں تعمیر ہوں گی بلکہ ان سکولوں میں طلباء اور اساتذہ کے لیے موجودہ دور کے مطابق تمام سہولیات بھی میسر ہوں گی صوبائی مشیر تعلیم کے اس کارنامے پر طلباء کے والدین نے ضیاء اللہ بنگش کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر