ویمن یونیورسٹی مردان بینک آف خیبر افتتاح

        ویمن یونیورسٹی مردان بینک آف خیبر افتتاح

  



مردان(نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 52 محمد ظاہر شاہ طورو نے ویمن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں بینک آف خیبر  برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان، پرودفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، مینجر بینک آف خیبر چیمبر برانچ مردان،ویمن یونیورسٹی مردان کے پبلک ریلیشن آفسر حضرت بلال سیمت، مختلف شعبہ جات کی صدور موجود تھی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ اس اقدام سے یونیورسٹی کے طالبات کو یونیورسٹی کی دہلیز پر ٹیویشن فیس سیمت یونیورسٹی کی مختلف امور کیلئے پیسے جمع کرانے میں مدد ملے گی۔مہمان خصوصی نے تعلیمی اور غیر تعلیمی میدان میں پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کے کاوشوں کو سراہا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر