سینیٹ نشست، اے این پی کاپی پی پی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ 

سینیٹ نشست، اے این پی کاپی پی پی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی قیادت میں جرگہ کی شکل میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا' عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ' رکن صوبائی اسمبلی نثار مومند، صوبائی ترجمان صدرالدین مروت، صوبائی سیکرٹری مالیات مختیارخان، ملک طارق اعوان اور سینیٹ کے امیدوار حاجی ہدایت اللہ خان نے پی پی پی کے وفد کا استقبال کیا' اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنا موقف بیان کیا کہ متحدہ اپوزیشن کے فارمولے کے مطابق سینٹ میں پی پی پی کی نشست خالی ہوگئی ہے لہذا اس حوالے سے  جرگہ کی شکل میں آئے ہیں کہ اے این پی اس نشست پر پیپلزپارٹی  کی حمایت کرے' عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر پارٹی نے جرگہ منظور کرلیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ اے این پی متحدہ اپوزیشن کے فارمولے کی پابند ہے اور کوشش کرے گی کہ اپوزیشن متحد رہے، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار فرزند علی خان کی حمایت کریں گے اور فرزند علی خان  متفقہ امیدوار ہونگے' پیپلز پارٹی کے وفد کو باچا خان مرکز کا تفصیلی دورہ بھی کرایا گیا' پی پی پی کے  وفد میں شامل پارٹی رہنما مختلف شعبوں میں گئے اور مرکز کے انتظام وانصرام کو سراہا'  اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اے این پی ہر محاذ پر اپوزیشن کو متحد رکھنے کی کوشش کر ے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر