لوکل گورنمنٹ: ٹھیکیداروں کی سکیورٹی کی مد میں جمع رقوم کی تفصیل طلب 

لوکل گورنمنٹ: ٹھیکیداروں کی سکیورٹی کی مد میں جمع رقوم کی تفصیل طلب 

  



لوکل گورنمنٹ: ٹھیکیداروں کی سکیورٹی کی مد میں جمع رقوم کی تفصیل طلب 

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی لوکل گورنمنٹس میں ٹھیکہ داروں کی سیکورٹیز کی مد میں جمع رقوم کی تفصیلات مانگ لی ہیں بتایا گیا، بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام لوکل گورنمنٹ ڈائریکورٹیس میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں کو گذشتہ تین سالوں سے سرکاری اکاونٹس میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی سیکورٹیز واپس نہیں کی گئی ہے جس پر ٹھیکہ داروں نے پنجاب حکومت کو درخواست گزاری ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترقیاتی سکیمیں مکمل کئے گئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن لوکل گورنمنٹ دفاتر کے ا?فیسران سیکورٹیز جاری نہیں کرتے اور طے شدہ کمیشن سے زائد رشوت کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکہ داروں کی کروڑوں روپے کی سیکورٹیز ریلیز نہیں کی جا سکی ہیں۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر