ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں سوشل گائنا کالوجی کا ونٹر قائم

      ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں سوشل گائنا کالوجی کا ونٹر قائم

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے گائنی وارڈ اور نیورو سرجری بلاک میں بیڈز کی تعداد بڑھا کر 80کر دی گئی. ہسپتال میں. سوشل گائناکالوجی کاؤنٹربھی قائم کر دیاگیاجس کا باقاعدہ افتتاح. مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کیا. اس موقع پر ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ،ایم ایس شاہد حسین مگسی اوردیگر موجود تھے. خواتین پر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کا بھی انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہاکہ ہسپتال میں کاؤنٹر قائم کرکے تشدد کا شکار خواتین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مشیر صحت نے ہسپتال کے گائنی وارڈ،ڈائلسز یونٹ سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ گائنی وارڈ میں 34 بیڈز سے بڑھا کر 80 بیڈز کیے گئے ہیں اور نیورو سرجری بلاک میں 24 بیڈز سے 80 بیڈز مہیا کیے گئے ہیں۔کارڈیالوجی بلاک کے آئی سی یو میں 80 بیڈز کر دیے گئے ہیں. اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ دی.

کاؤنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر