حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کررہی ہے‘ طارق بشیر چیمہ

  حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کررہی ہے‘ طارق بشیر چیمہ

  



حاصل پور (نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ حاصل پورپہنچ گئے تحصیل صدر مسلم لیگ ق چوہدری جیف اللہ بوبک کے سسر کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر افسوس کیا اور مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کی۔یہاں سابق نا ظم ملک شکیل احمد ایڈووکیٹ اور شہزاد افضل رنگا کے فام ہاؤس کی رہائش گاہ پر اظہار خیال کرتے ہو ئے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

کہا کہ عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے حکومت وقت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کے ہمیں جنو بی پنجاب صوبے پر کو ئی اعتراض نہیں ہے۔ہم بہاولپور صوبے کی بحالی چاہتے ہیں۔عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ شہزاد رنگا، مبشر رنگا، فیصل عباسی، ایوب عباسی، چوہدری سعید حمید، عباس سدھو، صدر مرکزی انجمن تاجران عمران رنگا، فرخ شہزاد چھمہ، رشید خاں مختمانہ، غفار رامے، فیصل محمود و دیگر احباب موجود تھے۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر