لاہور طرز پر مظفر گڑھ میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح

  لاہور طرز پر مظفر گڑھ میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح

  



مظفرگڑھ‘کوٹ ادو (نامہ نگار‘تحصیل رپورٹر ) لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کی طرز پر مظفرگڑھ میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا،شہر کے مختلف مقامات پر اب جدید کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں مظفرگڑھ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ابتدائی طور پر شہر کے 10 مقامات پر جدید کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں یہ کیمرے دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی کارآمد ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کو پی ٹی سی ایل کیبل سے منسلک کیا گیا ہے سمارٹ سٹی کے کیمروں سے حاصل ہونے والے مواد کو نادرا کی مدد سے شناخت کیا جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ مظفرگڑھ پولیس اپنے فنڈز سے مکمل کررہی ہے. اس سے شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔ اور یہ پراجیکٹ صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا کسی بھی ضلع کا پہلا منصوبہ ہے.جو پہلے سے موجود وسائل میں سے ہی مکمل کیا جا رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو جدید کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے، جدید کیمرے 25 ٹائمز زومنگ کوالٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک زومنگ کی جا سکتی ہے اور کسی بھی شخص کی شناخت کی جا سکتی ہے، پراجیکٹ کو مظفرگڑھ شہر کے تمام اہم جگہوں اور داخلی و خارجی راستوں تک وسیع کیا جائیگا اور اس کے بعد ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز علی پور, جتوئی, کوٹ ادو اور اربن ایریاز خان گڑھ, شہر سلطان, تک بھی اس پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر