مرکزی‘ صوبائی حکومتیں سبزیوں کی طلب مانیٹرنگ کا مشترکہ نظام بنائیں‘ میاں زاہد حسین

  مرکزی‘ صوبائی حکومتیں سبزیوں کی طلب مانیٹرنگ کا مشترکہ نظام بنائیں‘ میاں ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستانبزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایران سے ٹماٹروں کی درآمد کے باوجود انکی قیمتوں میں متوقع کمی نہ ہونا تشویشناک اور منافع خوری کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

انتہاء ہے۔ فوڈ سیکورٹی کے اہم معاملات منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے جا سکتے اس لئے مرکزی اور صوبائی حکومتیں بڑی فصلوں کی طرح اہم سبزیوں کی طلب و رسد کی مانیٹرنگ کا مشترکہ نظام بنائیں تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام کو پریشانی اور مصنوعی بحرانوں سے بچایا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو قیمتوں کو مستحکم رکھے اور عوام و کاشتکار دونوں کا مفاد یقینی بنائے۔ گزشتہ سال نومبر میں سندھ کے کاشتکار ٹماٹر تین سے چار روپے کلو فروخت کر رہے تھے جبکہ اگست میں ایران اور افغانستان سے ٹماٹروں کی ا سمگلنگ نے بلوچستان کے کاشتکاروں کی کمر توڑ ڈالی۔ ایسے عناصر جو منافع خوری کے لئے عوام اور کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر ان کے خلاف کا روائی کی جائے۔ درا?مدات کے باوجود قیمت کم نہ ہونے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مسائل کا حل درآمد میں نہیں بلکہ پیداوار بڑھانے میں مضمر ہے کیونکہ آبادی بڑھنے سے طلب بڑھ رہی ہے مگر فی ایکڑ پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ہے اور اسکی پیداوار 5 سے 6 لاکھ ٹن پر رکی ہوئی ہے۔

میاں زاہد حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر