اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیپرا رولز سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

      اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیپرا رولز سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی انتہائی ضروری ہے تاکہ دفتری امور احسن انداز سے سرانجام دئیے جا سکیں۔ پنجاب پروکیورمنٹ رولز پبلک سیکٹر میں ہر طرح کی خریداری سے متعلق انتہائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

جامع قوانین اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان قواعد پر عملدرآمد تمام سرکاری اِداروں پر لازم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بھی پیپرا رولز (PPRA Rules)سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ ملازمین خریداری سے متعلق قواعدسے آگاہی حاصل کر سکیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار سرکاری اِداروں میں خریداری سے متعلق منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پیپرا قوانین کی بدولت سرکاری خریداری میں شفافیت اور تیزعمل ممکن ہوا۔ ورکشاپ میں شاہد حسن منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیپرا قوانین اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ملازمین کو بروقت اور موثر ٹینڈرنگ کے لائحہ عمل اور اس کے تمام تر عمل سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ورکشاپ کے فوکل پرسن طارق محمود شیخ نے ورکشاپ کے انعقاد میں رہنمائی اور سرپرستی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، قائد اعظم میڈیکل کالج اور دیگر اِداروں کے ملازمین شریک ہوئے۔

اہتمام

مزید : ملتان صفحہ آخر