ملتان: مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹینڈرز فائنل‘ 9دسمبر کو اوپننگ

  ملتان: مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹینڈرز فائنل‘ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کی جانب سے مختلف یونین کونسلوں میں ٹف ٹائل، نالا جات، کارپٹ کرنے کیلئے 5کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں ٹینڈرز 09دسمبر 2019کولوکل گورنمنٹ دفتر میں اوپن کئے جائیں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

گے۔ 1کروڑ روپے سے زائد مالیت سے یونین کونسل 61، 62، 37اور 38میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی، 50لاکھ روپے مالیت سے یونین کونسل 82 علمدی سورہ اور کہکشاں سٹریٹ میں ٹف ٹائل اور نالے تعمیر کئے جائیں گے، اسی طرح 2کرو ڑ 70لاکھ روپے سے بدھلہ سنت روڈ کی رپیئر نگ کی جائیگی، 1کروڑ روپے مالیت سے عیلم پور، نورنگ ا?باد میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ پر صفائی نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ نے صفائی کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں، جنرل بس اسٹینڈ کی صفائی کا تخمینہ لاگت ساڑھ پانچ لاکھ روپے لگایا گیا ہے، ٹھیکہ دار 31سینٹری ورکرز رکھنیکا پابند ہوگا، صفائی کیلئے سامان جھاڑو، تگاری اور ٹریکٹر ٹرالی بھی ٹھیکہ دار کو فراہم کرنا ہوگی۔ جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ نے ٹینڈرز اوپن کرنے کیلئے 29نومبر 2019کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر