مسلمانوں کو فرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونا پڑے گا‘پیر بلال چشتی 

  مسلمانوں کو فرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونا پڑے گا‘پیر بلال چشتی 

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ اجمیر شریف کے سجادہ نشین پیر محمد بلال چشتی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ کرتار پور راہداری کی طرح بھارت سے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ پر حاضری کے لئے پاکستانی زائرین کو ویزہ کی پابندی سے آزادکرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ حضرت موسٰی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا مخدومزادہ ارتضیٰ گیلانی اس موقع پر موجود تھے پیر محمد بلال چشتی اور مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے مزید کہا کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ مسلمانوں کی عبادت کا مرکز ہے یہ الگ بات ہے کہ انڈیا میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

خواجہ صاحب ؒ کے مزار پر ہندو اور سکھ بھی عقیدت کے ساتھ آتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے انڈیا جانے والے زائرین کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ دہلی یا جے پور سے اجمیر شریف ؒ بغیر ویزے کے آجاسکیں دونوں مشائخ نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملعون کو پھانسی کی سزا دی جائے اور جو نوجوان قرآن پاک کی بے حرمتی کو بچانے کے لئے جان پر کھیل گیا اسے خراج تحسین پیش کیاجائے۔ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ اجمیر شریف کے سجادہ نشین پیر محمد بلال چشتی نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھتیجے اور سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی کے جواں سال صاجزادے دوست گیلانی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور سید احمد مجتبیٰ گیلانی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ معروف نعت خواں شاھد رسول حیدری اور پیر مفتی عزیز رسول صدیقی سیفی کی جانب سے پیر طریقت جگرگوشہ سلطان الہند الحاج خواجہ پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری گدی نشین درگاہ معلی اجمیرشریف کی ملتان آمد پر ان کے اعزاز میں ا ستقبا لیہ دیا گیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطا ب میں کہا کہ اس وقت تمام امت مسلمہ کو اتحاد کی ضروت ھیں۔ ھم تمام مسلمانوں کو فرقہ واریت سے نکل کر ایک ھونا ھوگا۔اور ھمیں انسانیت کی خدمت پیار محبت کی زندگی بسر کرنا ھوگی۔ شاھد رسول حیدری نے کہا  میں شکر گزار ھوں کہ آپ پیار اور محبت کا گلدستہ لئے اور ھم پر نزر شفقت محبت پیار بانٹنے کے لیے تشریف لائے استقبا لیہ میں پیر مفتی عزیز رسول صدیقی سیفی۔ لا لا جی۔ پیر روشن چراغ سیفی۔ پیر عامر شہزاد سیفی۔قاری حامد رسول سیفی۔قاری محمد یار فیضی نقشبندی۔مغیث احمد سعیدی ودیگر شر یک تھے۔

بلال چشتی 

مزید : ملتان صفحہ آخر