ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے

  ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے

  



ملتان‘ وہاڑی‘ ڈیرہ‘ اوچشریف‘ صادق آباد (خبر نگار خصوصی‘ سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کے صدر محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا پہلا واقعہ نہیں ہے اصل میں یورپ اور یہودی دیکھنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی غیرت و حمیت جاگ رہی ہے یا نہیں ہماری غیرت نہ صرف جاگ رہی ہے بلکہ ہم اس کا تحفظ بھی کرنا جانتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور اپنے نبی اور قرآن پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں ہماری جان و مال ان پر قربان ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ناروے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث شخص کو پھانسی دی جائے اور مجاہد اسلام غازی محمد عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں اور ناروے حکومت سے محمد عمر الیاس کے ہر طرح کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں ریلی کی قیادت صدر محمد ناظم خان،سیکرٹری افضل بشیر انصاری،نائب صدربابر سوئیکارنو،شیخ غیاث الحق،نوید ہاشمی،سکینہ منیر، افتخار قریشی،حبیب بنگیال نے کی ریلی میں شیخ عتیق الرحمن، عمران رشید سلہری،محمود گیلانی،اشرف قریشی و دیگر وکلاء شریک ہیں ریلی ڈسٹرکٹ بار سے چوک کچہری تک نکالی گئی اور ناروے حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی کوشش کے خلاف مرکزی انجمن تاجران گلگشت گردیزی مارکیٹ اور آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی کوشش پر شدید مذمت کی اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکات پہلے بھی کی جا چکی ہیں مگر اقوام عالم نے مجرمانہ خاموشی کا ارتکاب کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ورنہ دنیاوی امن خطرات سے دوچار رہے گا مسلمان اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کر سکتے اور اقوام متحدہ اس بات کو یقینی بنائے،انہوں نے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کرے اور پھانسی کی سزا دے اور قرآن کی بے حرمتی کی کوشش کو بچانے والے مرد مجاہد کو رہا کرے۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر پاکستانی شہریوں میں بھی شدید اشتعال پایا جاتا ہے چیمبر آف سمال ٹریڈرز نے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اس بارے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا مذمتی اجلاس گزشتہ روز چیئرمین احتشام الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں صدر ظفر اقبال صدیقی‘ عزیز الرحمن انصاری‘ شیخ طاہر امجد‘ میاں ظفر اقبال اور خواجہ یاسر اشفاق شریک تھے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احتشام الحق کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی حکومتیں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں اور اس ناپاک جسارت کو روکنے والے مسلمان نوجوان الیاس کو رہا کرایا جائے وہ پوری مسلم دنیا کا ہیرو ہے مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔ظفر اقبال صدیقی‘عزیز الرحمن انصاری‘ شیخ طاہر امجد‘ میاں ظفر اقبال اور خواجہ یاسر اشفاق نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیراہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کی ناپاک سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر شاہدکوکب نے کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہر مسلمان کا دین پر مرمٹنے کا جزبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔اس سے تمام مسلمانوں کی دل عزاری ہوئی ہے۔حکومت پاکستان اس واقع کا فوری سخت سے سخت نوٹس لیں۔اور کاروائی عمل میں لائیں۔اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے۔ورنہ ہم اس بدبخت کا سینہ بھی چیر سکتے ہیں۔اور اس کا سر تن سے جدا بھی کرسکتے ہیں۔ ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال کی گئی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا تفصیل کے مطابق ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال کی گئی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہواجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار علی اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار و پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے قرآن کریم کی بے حرمتی مسلمانوں پر ہی نہیں بلکہ انسانیت پر وار ہے جس کے نتائج انتہائی خطرنا ک ہوسکتے. ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور ٹریفک چوک پر قرآن خوانی کی، شرکاء سے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید،ڈاکٹر محمد یونس راج،مولانا انعام اللہ حیدری،مفتی ارشاداحمد،قاری عبدالعزیز بلوچ،مولانا انیس اللہ نفیس،حسنین اعجاز،عبدالروف بزدارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا پہلا واقع نہیں اس سے قبل بھی کئی واقعات رونماہوچکے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے امت مسلمہ اور حکمرانوں کومتحد ہوکر اسطرح کے غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل کے تدارک کرناچاہیے۔ اوچشریف میں سوشل سول سوسائٹی کے زیرانتظام ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور الشمس چوک پر اجتماعی طور پر قرآن خوانی کی گئی صدر سوشل سول سوسائٹی سید عادل شاہ نے کہا ہم اسلام دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ قرآن پاک ہم مسلمانوں کے دلوں میں ہیاور تاقیامت رہے گا ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کی نا پاک جسارت کے خلاف اوچشریف الشمس چوک پہ سوشل سول سوسائٹی اوچشریف کے زیر اہتمام عظیم شان اجتماعی قرآن کا خوانی اہتمام کیا گیا جس میں اسلام کے عظیم ہیرو مجاہد الیاس کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کیا گیا اس موقع پر پیرشاہ جرار صاحب نے خصوصی دعا کرائی اور دینی جماعتیں اور سکول کے طلباء اور سوسائٹی نے مل کر قرآن خوانی کی اور ناروے مخالف بھرپور نعرے بھی لگائے۔ ناروے میں قرآن پاک کو شہید کرنے کی ناپاک جسارت پر میلاد چوک احمدپورلمہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ریلی سے قاری خلیل احمد اویسی،حافظ محمد انوررزاقی،سید ناصر میاں،غلام عباس بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دشمن عناصر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین پہ توہین کرتے جارہے ہیں مگر اقوام متحدہ خاموش بیٹھی ہے ناروے میں قرآن پاک کو شہید کرنے والا واقعہ ناقابل برداشت ہے اس مقدس کتاب کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے والے کو سزائے موت دی جائے ہمیں بہت ہی افسوس ہے کہ ناروے میں ایک معلون نے ہمارے مقدس قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی قرآن پاک کی توہین کرنے والے پر حملہ کرنے والے مسلمان نوجوان مرد مجاہد ہیرو عمر الیاس کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر