رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کی آمدن میں 29ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کی آمدن میں 29ارب روپے کا اضافہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران خسارہ 21 ارب روپے سے کم ہوکر 5 ارب روپے پر آگیا ہے جب کہ اپریشنل نقصانات میں بھی 76 فیصد کمی آئی ہے۔وزارتِ ہوا بازی میں پی آئی اے کی طرف سے جمع کرائی گئی مالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری مہم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، پی آئی اے نے خلیجی ممالک سعودی عرب سمیت دیگر منافع بخش روٹ میں اضافے کی وجہ سے بھی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ریونیو میں اضافہ ہوا رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ائیر لائن کے خسارے میں بڑی کمی آئی اور خسارہ 21 ارب روپے سے کم ہوکر 5 ارب روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ رہا اور آپریشنل نقصانات میں بھی 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 30 جون 2019ء کے درمیان پی آئی اے کی کارکردگی شاندار رہی اور 6 ماہ میں نیٹ اپریٹنگ خسارے کی مد میں 48،7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 36 فیصد کمی ہوئی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ء کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کو 38 ارب 50 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا جو کہ اب 32 ارب رہ گیا ہے 2018ء کے پہلے 6 ماہ میں پی ائی اے کو 65 ارب 70 کروڑ 23 لاکھ روپے جبکہ 2019ء کے پہلے 6 ماہ میں 94 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال قومی ائیرلائن کی آمدن میں 29 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر