منشیات برآمدگی مقدمہ‘ کانسٹیبل‘ خاتون سمیت 3ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

منشیات برآمدگی مقدمہ‘ کانسٹیبل‘ خاتون سمیت 3ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 2 من 35 کلو گرام سے زائد افیون جبکہ 1 من 29 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اور خاتون ملزمہ سمیت تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان پولیس کانسٹیبل احمد فراز، بابر خان اور ملزمہ نوشین کو تین روز قبل چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا جن سے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد کی گئی تھی، ملزم احمد فراز سے 12 (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کلو چرس، جبکہ ملزمان نوشین اور بابر سے 57 کلو 6 سو گرام چرس اور 115 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی تھی جن سے مزید تفتیش ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر