ملتان:اندرو ن شہر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ‘پولیس نفری طلب

  ملتان:اندرو ن شہر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ‘پولیس نفری طلب

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے اندرون شہر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس نفری طلب کرلی۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن انجینئر امیر نواز کی طرف سے ایس پی سٹی کو لیٹر بھجوایا گیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اور ان کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے پولیس نفری میپکو ٹیم کے ہمراہ بھجوائی جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اندرون شہر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مسلح شخص نے بجلی چوری پکڑنے پر با ریش میٹر انسپکٹر عرفان الحق (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

سبزواری پر حملہ کر دیا تھا‘ گالیاں بھی دیں‘ لوگوں نے ایم آئی کی جان بچائی تو مسلح بجلی چور نے چھرے کے وار کرکے قتل کرنے کی دھمکی دی جس پر واپڈا ہائیڈرو یونین میں اشتعال پھیل گیا اور ڈویژنل چیئرمین ملک مجاہد اعوان او رڈویژنل سیکرٹری چوہدری الیاس سندھو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر